واشنگٹن (آئی این پی ) امریکی تھنک ٹینک نے پاکستان بھارت کشیدگی کو خطرناک قرار د یتے ہوئے کہا ہے کہ کشیدگی صرف پاکستان اور بھارت تک محدود نہیں رہے گی، اثرات پورے خطے اور خاص طور پر افغانستان پرپڑیں گے۔تفصیلات کے مطابق امریکی تھنک ٹینک نے بھارتی فوج کے حملے کو ایک خطرناک پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا بھارت کی جانب سے فضائی خلاف ورزی غلط اقدام تھا اور پاکستان پر حملہ صرف سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے تھا۔کونسل آن فارن ریلیشنز نے کہا ہے کہ پاکستان بھی جوابی کارروائی کا کہہ رہا ہے، صورتحال انتہائی تشویشناک ہوچکی ہے، کشیدگی صرف پاکستان اور بھارت تک محدود نہیں رہے گی، اثرات پورے خطے اور خاص طور پر افغانستان پرپڑیں گے۔تھنک ٹینک ایٹلانٹک کونسل نے کہا بھارت نے عوامی جذبات کو ٹھنڈا کرنے اور آئندہ انتخابات سے پہلے سیاسی فائدہ حاصل کرنے کیلئے پاکستان کے اندر یہ فضائی کارروائی کی تھی۔امریکی تھنک ٹینکس نے کہا ہے کہ امریکہ کوثالثی کا کردار ادا کرنا چاہئے تاکہ کشیدگی کو کم کیا جاسکے۔
کشیدگی خطرناک،بھارتی دراندازی غلط اقدام تھا،پورے خطے پر اثرات پڑیں گے،امریکی تھنک ٹینک
Feb 28, 2019