اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ )وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ شہریا ر خان آفریدی نے اسلام آباد پولیس کے شہید کانسٹیبل وسیم زیاد کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے پر اسلام آباد پولیس کے گیارہ افسران و جوانوں کو اپنے آفس بلا کر نقد انعامات اور تعریفی اسناد دیں ۔اس موقع پر انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان ،ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید،اے آئی جی آپریشنز سردار غیاث گل ،ایس پی انوسٹی گیشن سید مصطفی تنویر ،ایس پی سٹی ساعد عزیز بھی موجود تھے،انعامات پانے والے افسران میں انسپکٹر عبدالغفور، سب انسپکٹر شمس اکبر،سب انسپکٹر لیاقت علی،کانسٹیبل شاہین اقبال، کانسٹیبل فہد امین،کانسٹیبل صابر علی،کانسٹیبل ساجد خان،کانسٹیبل محمد عادل،کانسٹیبل وسیم اقبال،کانسٹیبل بدر شفیق اور کانسٹیبل حامد شاہ شامل ہیں،انسپکٹر کو 75ہزار معہ تعریفی سند ،سب انسپکٹرز کو 50ہزار روپے معہ تعریفی اسناد جبکہ جوانوں کو 40ہزار روپے فی کس معہ تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے تقریب انعامات کے دوران اپنی گفتگو میں کہا کہ مجھے آپ جیسے افسران و جوانوں پر فخر ہے ۔