پلوامہ واقعہ: بھارتی حکومت نے ڈوزیئر پاکستان کے حوالے کر دیا ‘قابل عمل شواہد ہوئے تو کارروائی کرینگے: دفتر خارجہ

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی حکومت نے ڈوزیئر پر مبنی تحقیقاتی تقاضا سفارتی طور پر پاکستان کے حوالے کر دیا۔ ذرائع کے مطابق نئی دہلی میں قائم مقام پاکستانی ہائی کمشنر کو طلب کرکے ڈوزیئر حوالے کیا گیا۔ بھارتی ترجمان نے کہا کہ ڈوزیئر میں پلوامہ واقعہ کے ذمہ داروں سے متعلق تفصیلات شامل ہیں۔ پاکستان سے دہشتگردوں کے خلاف فوری قابل تصدیق کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ بھارت نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر کے بعد احتجاج اور ڈوزیئر حوالے کیا۔ پاکستان کے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی ڈوزیئر اسلام آباد پہنچنے پر اس کا جائزہ لیا جائیگا۔ ڈوزیئر میں قابل عمل شواہد ہوئے تو پاکستان پیش رفت کریگا۔
ڈوزیئر

ای پیپر دی نیشن