کراچی(نیوز رپورٹر)ملک کی کشیدہ صورتحال کے تناظر میں کراچی کے سب سے بڑے اسپتال جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹرکوہائی الرٹ کرتے ہوئے کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اسپتال کے 25فیصد بیڈ خالی اورتیار رکھنے کا حکم جاری کردیا گیا۔ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ اس حکم کا اطلاق فوری ہوگا جبکہ عملے کی ہر قسم کی چھٹیاں بھی منسوخ کرتے ہوئے ملازمین کو ڈیوٹی پرحاضر ہونے کی ہدایت کردی گئی ہے۔