کراچی (سٹی نیوز) ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان کی ہدایت پر واٹربورڈ کے کمپلینٹ سینٹر پر موصولہ فراہمی ونکاسی آب سے متعلق 683 شکایات میں سے 623کا ازالہ کردیا گیا ہے جبکہ طویل المدتی نوعیت کی حل طلب شکایات کے خاتمہ کیلئے کام جاری ہے ،تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واٹربورڈاسد اللہ خان نے صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی کی ہدایات پر شہریوں، منتخب نمائندوں اور عمائدین کی جانب سے درج کرائی جانے والی شکایات پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے واٹربورڈکمپلین سینٹر کے متعلقہ افسران کا ایک اجلاس طلب کیا اور ان سے شہریوں اور منتخب نمائندوں کی جانب سے نشاندہی کردہ فراہمی ونکاسی آب کی شکایات کے خاتمہ کیلئے کئے گئے اقدامات کی تفصیلات حاصل کیں۔