غزہ: حق واپسی تحریک کو ایک سال مکمل ، فلسطینیوں کا 30مارچ کو ’’ملین مارچ‘‘ کا اعلان

Feb 28, 2019

غزہ (صباح نیوز)فلسطین میں غزہ کی ناکہ بندی کے خلاف اور دیرینہ’’حق واپسی‘‘کے حصول کے لیے گذشتہ ایک سال سے جاری مظاہروں کی انتظامی کمیٹی نے 30 مارچ ’’یوم الارض‘‘ کو مظاہروں کا ایک سال پورا ہونے کے موقع پر عظیم الشان ملین مارچ کا اعلان کیا ہے۔کمیٹی کی انتظامیہ نے شمالی غزہ میں بحری ناکہ بندی توڑنے کی 25 ویں کوشش کے موقع پر کہا کہ غزہ میں بری اور بحری ناکہ بندی توڑنے کے لیے مظاہرے منطقی انجام تک جاری رکھے جائیں گے۔

مزیدخبریں