انڈیاکولوہے کے چنے چبوانے پرپاک فوج کوسلام:علامہ اورنگزیب

کراچی(نیوز رپورٹر)انڈیاکولوہے کے چنے چبوانے پرپاک فوج کے شاہینوں کوپوری قوم سلام عقیدت پیش کرتی ہے،اہلسنّت والجماعت پاکستان کے زیراہتمام آج ملک بھر میں پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے،،یوم یکجہتی پاک فوج،، منایاجائے گا،مودی سرکارہوش کے ناخن لے،پاکستان کابچہ بچہ سوہنی دھرتی کے ایک ایک انچ کی حفاظت کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں گے، انڈین قوم اپنیپاگل وزیراعظم سے جتنی جلدی ہوسکے جان چھڑالیں،مودی مزید انڈیاکے اقتدار پر قابض رہاتویہ ایک ارب سے زائد انڈین قوم کیلئے تباہی وبربادی کاسبب ثابت ہوگا، ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر اہلسنّت والجماعت پاکستان علامہ اورنگزیب فاروقی نے صدر کراچی علامہ رب نواز حنفی،علامہ تاج محمد حنفی ،مولانا محی الدین ،ودیگر کے ہمراہ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہاکہ آج بروزجمعررات کو ملک بھر میں پاکستان زندہ بادبھارت مردہ باد و مدح صحابہؓ جلوس نکالاجائے گاعلامہ اورنگزیب فاروقی نے کہاںکہ آج دنیاپریہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ پاکستان ہمیشہ سے امن کاداعی رہاہے،پاکستان میں دراندازی کرنے والے دوانڈین فائٹرطیاروں کوشاہینوں نے گراکرثابت کردیا کہ اصل دہشت گرد اورغنڈہ ریاست کون ہے،ہم یہ بات پہلے سے کہتے آرہے ہیں کہ مودی ایک دہشت گرد اورموجودہ انڈین حکومت ایک دہشت گردریاست ہے،دوطیاروں کوآگ کاایندھن بنانے کے بعد اب مودی کی عقل ٹھکانے آگئی ہوگی،اب بھی مودی سرکارجنگی جنون سے بازنہ آئی تویہ پوری انڈین قوم کیلئے بدقسمتی ثابت ہوگی،مادروطن کادفاع کیسے کیاجاتاہے۔

ای پیپر دی نیشن