لاہور (نیوز رپورٹر) اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان و مرکزی جماعت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ علامہ زبیر احمد ظہیر نے مودی کو بدترین نمرودی دشمن فلاح و بہبودی اور انسانیت کا دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ جمعہ کو پورے ملک میں یوم مذمت بھارت منایا جائیگا افواج پاکستان اور حکومت کی حمایت کرنا ہم سب پر لازم ہے پاکستانی قوم جذبہ جہاد اور شہادت سے سرشار ہوکر بھارت کو نشانہ عبرت بنانے کیلئے تیار ہے وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستانی قوم کی امنگوں کی ترجمانی کر رہے ہیں وہ لاہور میں اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ڈاکٹر سید طالب رحمن شاہ زیدی، ڈاکٹر عبدالغفار شاہ بخاری پروفیسر فیاض احمد سلفی قاری عبدالحفیظ اوکاڑوی میاں محمد اصغر، مولانا عبدالستار نیازی اور قاری اکرام الٰہی ظہیر سمیت دیگر بھی موجود تھے علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا کہک چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستانی قوم متحد ہے اور دشمن کو ہر وقت منہ توڑ جواب دینے کیلےءتیار ہے کشمیری عوام بھارت ہمیشہ سے ریاستی دہشتگردی کر رہا ہے مگر اس کے باوجود کشمیریوں کی آواز کو دبا نہیں سکا کشمیریوں کی پرامن تحریک آزادی ضرور کامیاب ہوگی۔ بھارت جتنی مرضی دھمکیاں دے لیں ہم اس سے خوفزدہ ہونیوالے نہیں بلکہ اس کے خلاف ہرگریز کریں گے پاکستان نے جس جرات کے ساتھ بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ہے اس سے پاکستانی قوم کے سر فخر سے بلند ہو گئے ہیں۔
مودی بدترین نمرودی دشمن: زبیر احمد ظہیر کل ”یوم مذمت بھارت“ منانے کا اعلا ن
Feb 28, 2019