بھارت کو نیست و نابود کردیا جائیگا، ختم نبوت و فتح مباہلہ کانفرنس

Feb 28, 2019

چنیوٹ (رپورٹ: شہزادہ محمد اکبر) انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے زیراہتمام ادا رہ مرکزیہ دعوت و ارشاد میں 57ویں سالانہ ختم نبوت و فتح مباہلہ کانفرنس میں مقررین نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، بھارت سوچ لے ہم محب وطن ہیں ہمارے دل میں پاکستان کی محبت کوٹ کوٹ کر بھری ہے، بھارت کو نیست نابود کر دیا جائے گا۔ ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخرہے، قادیانی ہماری لٹی ہوئی متاع ہیں۔ قادیانی اسلام قبول کر لیں ان کو گلے لگالیں گے۔ مباہلہ کے موقع پر موجودہ نام نہاد قادیانی خلیفہ مرزا مسرور کو دعوت مباہلہ اور دعوت اسلام دی گئی۔ ہم مولانا منظور احمد چنیوٹی کی سنت کو مرتے دم تک زندہ رکھتے ہوئے ان کو دعوت اسلام دیتے رہیں گے۔ ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ قادیانی خلیفہ کو اس وقت مولانا منظور احمد چنیوٹی نے دعوت مباہلہ دی اور قادیانیوں نے راہ فرار اختیار کی اور اس وقت حق جیت گیا اور باطل ہار گیا۔ حضور کی عزت و ناموس کی خاطر اپنے تن من دھن کی بازی لگا دیں گے، قادیانی آج اپنی آئینی حیثیت تسلیم کر لیں یا دامن رسالت سے وابستہ ہو جائیں، اسی میں ہی ان کی کامیابی ہے۔ انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے امیر مولانا محمد الیاس چنیوٹی نے کہا کہ قانون ناموس رسالت میں ترمیم یا اس کو بے اثر بنانے کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہو نے دیا جائے گا۔ قادیانیوں کی ہر سازش کو ناکام بنا یا جائے گا۔ ملک میں دہشت گردی کسی صورت قبول نہیں، دہشت گردوں کو نشان عبرت بنایا جائے۔ جب تک قادیانی اپنی آئینی حیثیت کو تسلیم نہیں کریں گے ان کے خلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی اور اس پر کسی قسم کی سودے بازی نہیں ہو سکتی۔ مولانا مفتی طاہر مسعود نے کہا کہ دہشت گردوں کا کو ئی مذہب نہیں۔ رد الفساد کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ فتنہ قادیانیت کے خلاف دنیا کے آخری کونے تک تعاقب کرینگے۔ مولانا عصمت اللہ بندیالوی نے کہا ہے کہ اسلام میں تشریعی و غیر تشریعی نبوت کا کوئی جواز نہیں، قادیانی انگریز سامراج کے ایجنٹ ہیں جنہوں نے ہمیشہ اسلام اور ختم نبوت پر ضرب کا ری لگائی ہے۔ سید محمد کفیل شاہ بخاری نے کہا کہ پوری امت کا عقیدہ ہے کہ حضور کے بعد قیامت تک کوئی نبی پیدا نہیں ہو گا۔ مرزا غلام قادیانی اپنے دعویٰ میں جھوٹا تھا، اس نے جھوٹے دعوے کر کے امت میں گمراہی پھیلانے کا موجب ہے۔ ناموس رسالت کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے۔ سید سیف اللہ شاہ قادری نے کہا کہ امن قائم کرنے کیلئے اپنی فوج و حکومت کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاد اسلام کی روح اور حضو کا فرمان ہے، جہاد قیامت تک جاری رہے گا۔ مسلمانوں کی بقاءجہاد سے وابستگی میں ہے۔ مولانا مفتی ظہیر احمد ظہیر نے کہا کہ ہم امریکہ و یورپ کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اب کسی بھی جمہوری انقلاب کی ضرورت نہیں، اب صرف محمدی انقلاب آئے گا۔ مولانا قاری احمد علی ندیم، قاری محمد رفیق نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات اور فرقہ وارانہ اختلافات کے پس پردہ قادیانی ہاتھ ہے۔ مولانا بدر عالم چنیوٹی، مولانا ثناءاللہ، مولانا عزیز الرحمان ثانی نے کہا کہ پوری امت مسلمہ کو باہمی نفرتوں، تفرقوں، تعصبات کو ترک کر کے متحد ہونا چاہئے۔ اجتماع میں منظور کردہ قراردادوں کے مطابق یہ اجتماع ملک بھر میں قادیانیوں کی بڑھتی ہو ئی اسلام دشمن سرگرمیوں پر سخت تشویش و اضطراب کا اظہار کرتا ہے۔ جامعہ گورنمنٹ نصرت گرلز کالج، نصرت گرلز ہائی سکول چناب نگر کا نام تبدیل کر کے جامعہ سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ و سیدہ فاطمتہ الزہرا ؓ رکھا جائے۔ کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ میں مذہب کے خانہ کا اضافہ کیا جائے۔ اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کے مطابق مرتد کی شرعی سزا نافذ کی جائے۔ چناب نگر کی گرین بیلٹس، سڑکات وغیرہ ٹی ایم اے کے نام منتقل کی جائیں اور قادیانیوں سے قبضے واگزار کرائے جائیں۔ خطباءعلماءکرام، مشائخ عظام ہر ماہ ایک جمعہ عقیدہ ختم نبوت کی عظمت اور رد قادیانیت کے لئے وقف کریں۔ تعلیمی نصاب میں عقیدہ ختم نبوت کے متعلق مضامین اور اسباق شامل کئے جائیں۔ دیگر غیرمسلموں کے اوقافوں کی طرح قادیانی اوقاف کو بھی حکومتی تحویل میں لیا جائے۔
ختم نبوت کانفرنس

مزیدخبریں