لاہور (سپورٹس ڈیسک ) بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ابھی حکومت سے پاکستان کے ساتھ ورلڈ کپ میچ پرکوئی بات نہیں کی۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایک آفیشل نے کہا کہ اس حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا جا رہا ہے تاہم فی الحال حکومت سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، چند روز قبل ہونے والی خصوصی جنرل میٹنگ میں بھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز کے سربراہ ونود رائے نے کہاکہ ابھی ورلڈ کپ کافی دور اور حکومت سے بعد میں رابطہ کیا جائے گا۔
پاکستان سے ورلڈ کپ میچ کیلئے ابھی حکومت سے کوئی بات نہیں کی:بھارتی بورڈ
Feb 28, 2019