بھارت میں حزب اختلاف کی اکیس جماعتوں کا اجلاس ہوا جو تین گھنٹے سے زائد جاری رہا۔ اجلاس میں ایک مشترکہ اعلامیے پر دستخط کئے گئے جس میں وزیراعظم نریندر مودی کی طرف سے قومی سلامتی کی صورتحال کو اپنے سیاسی فائدے کے لئے استعمال کرنے پر گہری تشویش ظاہر کی گئی۔جماعتوں نے پاکستان کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لئے تمام جماعتوں کا اجلاس طلب نہ کرنے پر وزیراعظم کے اقدام پر افسوس کا اظہار کیا۔اجلاس میں شامل مقررین نے کہا کہ حزب اختلاف کو حکومت پر دباؤ ڈالنا چاہئے کہ وہ صورتحال مزید خراب نہ کرے۔
بھارت: تمام سیاسی جماعتیں نریندر مودی کے خلاف،حزب اختلاف کی 21جماعتوں کے مشترکہ اعلامیے پر دستخط
Feb 28, 2019 | 11:00