پاک بھارت تنازع خطے اور دنیا کوغیرمستحکم کریگا:فواد چوہدری

Feb 28, 2019 | 12:16

ویب ڈیسک

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ دنیاکو جان لینا چاہئے،پاک بھارت تنازع خطے اور دنیاکوغیرمستحکم کریگا۔ انہوں  نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے دنیا کو خبردار کیا ہے کہ پاک بھارت تنازع سے دنیا مزید تقسیم ہوگی،انتہاپسندی نئی بلندیوں پر پہنچے گی۔انہوں نے کہا کہ پاک بھارت تنازع جاری رہا تو جیت انتہا پسندی کی ہوگی۔انہوں نے عہدکیا کہ آئیں مل جل کرموجودہ صورتحال کو بدلنے کے لئے کام کریں۔

مزیدخبریں