کوونٹری (نماہندہ خصوصی )مسلم لیگ ن کے راہنما راجہ رشید کیانی اور ممتاز کشمیری راہنما سردار نذیر آف راولا کوٹ اور مسلم۔ ریسورس سنٹر کے سیکٹری و سماجی راہنما چوہدری احمد علی نے عالمی برادری پرزوردیاہے کہ وہ پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت کانوٹس لے۔بھارت ہمیشہ پاکستان کے ساتھ دراندازی اور اشتعال انگریزی میں ملوث رہا جبکہ پاکستان امن کا خواہاں ملک ہے جس نے ہمیشہ مزاکرات کی بات کی اور بھارت سرکار مزاکرات کے نام پر اٹھکیلیاں کرتی رہی اور کشمیریوں پر ظلم ستم کرتی رہی انہوں نے کہاکہ بھارتی جارحیت اقوام متحدہ کے منشوراورعالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے جس نے علاقائی امن وسلامتی دائو پر لگا دی ہے۔انھوں نے کہاکہ بھارت کے پاس جارحیت کا کوئی جواز نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ پاک فوج نے بروقت کاروائی کی ہے پوری پاکستانی کشمیری کمیونٹی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور اپنے پاکستان کے خلاف کسی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار بیٹھی ہے انھوں نے کہا کہ بھارتی بزدلانہ کاروائی پر بھارتی عوام مورچوں میں گھس گئی ہے جبکہ کہ پاکستان کے غیور عوام گھروں کی چھتوں پر امڈ آئی کیونکہ ان کے اندر جذبہ حب الوطنی موجود ہے انھوں نے کہاکہ بھارت کاکشمیریوں کوحق خودارادیت دینے سے انکارمقبوضہ کشمیرمیں مظالم اورتشدد کی اصل وجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تنازعہ کا پرامن حل چاہتا ہے جبکہ بھارت تشدد چاہتا ہے