لاہور (کلچرل رپورٹر) گلوکار عدیل برکی نے بتایا کہ پروگرام ’’یہ عالم شوق کا‘‘ کو سال رواں کا بہترین پروگرام قرار دیتے ہوئے بولان ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا ہے جس کی تقریب تقسیم ایوارڈز رمضان المبارک کے بعد متوقع ہے۔ عنایت حسین بھٹی اور مسعود رانا کے پروگراموںکو بہت محنت سے تیار کیا ، خوشی ہے لوگوں نے پسند کیا اور مجھے ایوارڈز کا حقدار قرار دیا گیا۔ یہ سال میری لئے بہت مبارک ثابت ہو رہا ہے کیونکہ میرے ریڈیو پاکستان کے پروگرام ’’سرتال‘‘ کو بھی سال کا بہترین پروگرام قرار دیا گیا ۔ انٹرنیشنل ویمن کلب شارجہ کی جانب سے تقریب میں شارجہ جائونگا۔
2020ء میرے لئے خوش قسمت ثابت ہو رہا ہے: عدیل برکی
Feb 28, 2020