لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان بھارت آرم ریسلنگ تیسرا ٹاکرا رواں سال اکتوبر نومبر میں دبئی میں ہوگا۔ ایشین آرام ریسلنگ چیمپیئن شپ کی میزبانی کیلئے تیار ہیں۔ اپریل میں پاکستان آرم ریسلنگ ٹیم قازقستان کا دورہ کرئے گی۔ یہ بات پاکستان آرم ریسلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری قیصر خان نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر فیصل خان، عمران قریشی، شیخ ظہیر بابر اور عمران بٹ بھی موجود تھے۔ قیصر خان کا کہنا تھا کہ نیشنل آرم ریسلنگ چیمپیئن شپ 9 سے 11 اپریل تک لاہور میں ہوگی۔ پاکستان میں حالات بہت بہتر ہو گئے ہیں جس کی بنا پر پاکستان آرم ریسلنگ فیڈریشن 2021ء اور 2022ء میں منعقد ہونے والی ایشین آرم ریسلنگ چیمپیئن شپ کی میزبانی کی ایشین کانگریس میں بولی دینگے ۔
پاکستان بھارت آرم ریسلنگ تیسرا ٹاکرا رواں سال دبئی میں ہوگا
Feb 28, 2020