لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )ملتان سلطان کے مالک علی خان ترین کا کہنا ہے پی ایس ایل دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی جیت ہے جس سے ملکی امیج کو بہتر کرنے میں مدد مل رہی ہے اور اسی لئے شائقین کرکٹ سٹیڈیم میں پہنچ کر اپنی فیورٹ ٹیم کو سپورٹ کریں۔ ملتان سلطان اور کوئٹہ گلیڈیٹر کی ٹیموں کے درمیان میچ 29 فروری کو کھیلا جائیگا۔