افغان حکومت کا چھ رکنی وفد طالبان سے ابتدائی رابطے کیلئے دوحہ جائے گا

کابل (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان افغان قومی سلامتی کونسل جاوید فیصل نے غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو میں کہا ہے کہ افغان حکومت کا 6 رکن وفد طالبان سے ابتدائی رابطے کیلئے دوحہ جائیگا۔ وفد کوطالبات اور بین الاقوامی ساتھیوں کی درخواست پر بھیجا جا رہا ہے۔ یہ وفد مذاکرات کار گروپ سے نہ ہی طالبات سے کسی قسم کے مذاکرات کرے گا۔ افغان حکومتی وفد ہفتے کو ہونیوالی امن معاہدے کی تقریب میں شرکت نہیں کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن