کورونا وائرس روکنے کے لیے ایشیائی ترقیاتی بنک نے 20لاکھ ڈالر گرانٹ کی منظوری دیدی

اسلام آباد (آئی این پی) کورونا وائرس کے پھلائو کو روکنے کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک بھی میدان میں آگیا، رکن ممالک میں انسداد کورنا وائرس کیلئے 20لاکھ ڈالر کی گرانٹ کی منظوری دے دی، گرانٹ سے کورونا وائرس کو ختم کرنے کیلئے خصوصی آلات خریدے جائیں گے۔ جمعرات کو ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے 20لاکھ ڈالر کی گرانٹ کی منظوری دے دی، گرانٹ سے رکن ممالک میں انسداد کورونا میں مدد فراہم کی جائے گی۔ اعلامیہ کے مطابق جاری کردہ رقم سے کورونا وائرس کو ختم کرنے کیلئے خصوصی آلات خریدے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...