حکمرانوں نے قوم کو بھیک اور پناہ گاہوں میں رہنے پر مجبورکردیا:خالد جوئیہ‘ رائو شہاب

کاہنہ (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء محمد خالد جوئیہ ،سابقہ ڈپٹی میئر راو شہاب الدین نے کہا ہے کہ حکومت نے سوئی گیس ،بجلی ،آٹا ،چینی ،گھی و دیگر کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کر کے خو دار قوم کو بھیک مانگنے اور پناہ گاہوں میں رہنے پر مجبور کر دیا ایسا وقت پاکستانی قوم پر کبھی بھی نہیں آیا تھا جتنا تبدیلی سرکار نے برا حال کر دیا موجودہ حکمران سے نجات پانے کیلئے تمام اپوزیشن جماعتوں کو اکٹھا ہو کر کوئی حکمت عملی بنانی چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن