چیئرمین اپٹما پنجاب کا برآمدی صنعتی سیکٹر کیلئے بجلی پر سرچارجز اور ٹیکسز ختم کرنے کی تجویز کا خیر مقدم

Feb 28, 2020

لاہور( کامرس رپورٹر)چیئرمین اپٹما پنجاب عادل بشیر نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے برآمدی صنعتی سیکٹر کیلئے بجلی کے فی یونٹ 7.5سینٹ پر سے سرچارجز اور ٹیکسز ختم کرنے کیلئے رضا مندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے برآمدی انڈسٹری کے لئے نرخ خطے کے دیگر ممالک کے برابر ہو جائیں گے۔ اپٹما کے اعلامیے کے مطابق عادل بشیر نے کہا کہ اپٹما کے گروپ لیڈر گوہر اعجاز اور سینٹرل چیئرمین ڈاکٹر امان اللہ قاسم مچھیرا کی سربراہی میں وفدنے وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق دائود ،وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر، وفاقی وزیر پاور عمر ایوب خان ،وزیر اعظم کے مشیر برائے پیٹرولیم ندیم بابر اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کی۔حکومتی نمائندوںکے اجلاس میں برآمدی سیکٹر کے تحفظات کو غور سے سناگیا اور فیصلہ کیا گیا کہ 7.5سینٹ فی یونٹ پر سے ٹیکسز اور سر چارجز ختم کرنے سے برآمدات میں اضافہ ہوگا۔

مزیدخبریں