جڑانوالہ: علاج کی رقم کیلئے ماں نومولود بیچنے آگئی، پولیس کی دوڑیں

Feb 28, 2020

جڑا نوالہ(نما ئندہ نوا ئے وقت) علاج معالجہ کی رقم کیلئے ماں نے اپنے نو مولود لخت جگرکو فروخت کے لیے پیش کر دیا۔ پولیس تھانہ سٹی کو اطلاع ملنے پر دوڑیں، رپٹ لکھنے کے بعد غربت کی ماری خاتون کو مالی امداد کی پیشکش، بتایا گیا ہے کہ پولیس تھانہ سٹی نے رپٹ نمبر 2/30درج کرتے ہوئے اس میں موقف اختیار کیا کہ شیرازی پارک کی رہائشی خاتون رقیہ بی بی جس کا خاوند محمد فیاض کچھ عرصہ پہلے وفات پاگیا ہے کے گھر میں روٹی پانی کے لیے کوئی خرچہ نہ ہے۔ متاثرہ خاتون کے ہاں چند یوم قبل ایک بیٹے نے جنم لیا۔ خاتون کے پاس اپنے علاج معالجہ کے لیے رقم نہ تھی اس نے اپنے ننھے نومولود کو فروخت کرنے کافیصلہ کر لیا۔ اہل علاقہ کی طرف سے فروختگی کی اطلاع پر پولیس تھانہ سٹی کے ایس ایچ او موقع پر پہنچ گئے اور خاتون کو اپنے اس فعل سے روکتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کر دی۔

مزیدخبریں