اسلام آباد( نوائے وقت رپورٹ ) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر اوراندرون بھارت کی بگڑتی صورتحال سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان کو جنگ کی دھمکیاں دے رہا ہے بھارتی وزیراعظم مودی کی انتہا پسندانہ پالیسیوں نے پورے بھارت میں آگ لگا دی ہے مودی کے انتہاپسندانہ اقدامات کے خلاف احتجاج نے شدت اختیار کرلی، بھارتی حکومت احتجاج کے دبانے کے لیے مظاہرین پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کرنے لگی بھارت کا جنگی جنوں خود بھارت کی تباہی کا باعث بنے گا بھارت کو پاکستان کے خلاف کسی طرح کے جنگی اقدامات سے پہلے ہزار بار سوچنا پڑے گا ہمیں تین محاذوں پہ لڑنا ہوگا ،معاشی سفارتکاری ان میں اہم ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جموں کشمیر سالویشن موومنٹ کی طرف سے صدر تحریک کشمیر برطانیہ راجہ فہیم کیانی کے استقبالیہ سے خطاب میں کیا تقریب میں اجماعت اسلامی آزادکشمیر کے پارلیمانی لیڈر چیر مین پبلک اکاونٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی، سنیر حریت راہنما الطاف احمد، صدر سکاٹ لینڈ محمود احمد شریف شریک ہوئے عبدالرشید ترابی نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ بین الااقوامی محاذ پر راجہ فہیم کیانی اور ان کے ساتھیوں کی گرانقدر خدمات ہیں برطانیہ سمیت دیگر ممالک میں ان احباب کی کوششوں سے کشمیر کے حوالے سے تاریخی مظاہرے ہوے ہیں جن میں لاکھوں لوگوں نے شرکت کی ہے الطاف احمدبٹ نے کہا کہ راجہ فہیم کیانی بیرونی دنیا میں تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے گرانقدر خدمات ہیں جس پر ہم انہیں دل کی گہراہیوں سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں
مودی کی انتہا پسندانہ پالیسیوں نے پورے بھارت میں آگ لگا دی ، سردار مسعود خان
Feb 28, 2020