خاتون اینکر پرسن کی تعیناتی،مشیر تجارت کو تابڑ توڑ سوالات کا سامنا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)مشیر تجارت عبدالرزاق دائود کو خاتون اینکر پرسن کی کمیونیکشن کنسلٹینٹ کی تعیناتی کے معاملہ پر تابڑ توڑ سوالات کا سامنا کرنا پڑا تاہم انہون نے تعیناتی کا دفاع کرنے کی بجائے کہا کہ ورلڈ بینک سے پوچھا جائے جس نے تقرری کی ہے ،اور تنخواہ کو بھی ان ہی سے دریافت کیا جائے،ان سے سوال کیا گیا کہ وزیر آعظم ان کی کارکردگی سے مطمین نہیں ہیں،تو انہون نے کہا کہ یہ سوال میری بجائے وزیر آعظم سے پوچھا جائے ،انہوں نے کہا کہ وہ وزارت کا جلد ترجمان بھی مقرر کریں گے ۔

ای پیپر دی نیشن