اسلام آباد ایئرپورٹ پر عالمی روانگی تک کارپارک سے براہ راست رسائی کیلئے ریمپ کا افتتاح

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وفاقی سیکرٹری ایوی ایشن حسن ناصر جامی نے جمعرات کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر بین الاقوامی روانگی تک کارپارک سے براہ راست رسائی کے لئے ریمپ کا افتتاح کردیا۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر جانے والے مسافروں اور دوسرے لوگوں کی سہولت کے لئے بین الاقوامی روانگی تک کار پارک سے براہ راست رسائی کی فراہمی کے لئے ایک ریمپ تعمیر کیا گیا ہے۔ اس منصوبے کو انجینئرنگ سروسز ڈائریکٹوریٹ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ 4 ماہ کے قلیل عرصہ میں مکمل کیا ہے۔ مستقبل میں کار پارک سے براہ راست رسائی کے لئے مزید 3 ریمپ تیار کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ یہ منصوبہ تقریباً 12 ماہ میں مکمل ہو گا۔ کار پارک سے ڈومیسٹک روانگی تک ریمپ II بنایا جائے گا۔ کارپارک سے بین الاقوامی آمد تک ریمپ III بنایا جائے گا کارپارک سے ڈومیسٹک آمد تک ریمپ IV بنایا جائے گا۔یہ توقع کی جاتی ہے کہ مسافروں اور دوسرے لوگوں کی آسانی میں اضافہ ہو گا۔ بعد ازاں سیکرٹری ایوی ایشن نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ میں پودا بھی لگایا۔

ای پیپر دی نیشن