کروناوائرس،چینی باشندے سمیت دوافرادکے ٹیسٹ قومی ادارہ صحت کوبھجوادئیے

Feb 28, 2020

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) بینظیر بھٹو ہسپتال میں چینی باشندے سمیت دو افراد میں کرونا وائرس کی علامات کے بعد ان کے ٹیسٹچیک اپ کیلئے قومی ادارہ صحت کو بھجوا دئے گئے جمعرات کو ہسپتال میں سینئر ڈاکٹرز سر جوڑے بیٹھے رہے کہ نئی صورتحال میں ایمرجنسی کے ساتھ کرونا کے شبے میں آنے والے مریضوں کو کیسے ایک ساتھ ڈیل کیا جائے کرونا کے متاثرہ مریضوں کی آئسو لیشن کے حوالے سے بھی اقدامات زیر غور لائے گئے جبکہ ایران میں زیارات سے واپس آنے والے 46 افراد کی سکیننگ کی گئی جن میں سے 63 سالہ حبیب مہدی اور ان کی58 سالہ اہلیہ کلثوم میں کرونا وائرس کے شبے پر دونوںبینظیر بھٹو ہسپتال کردئے گئے ڈاکٹروں نے دونوں کے سیمپل بھی لے لئے تاکہ ٹیسٹ کرائے جا سکیں ۔

مزیدخبریں