بحرین، شادی میں دولہے کی انوکھی پابندی

بحرین میں شادی کے موقع پر دولہے نے گلے ملنے پر پابندی عائد کردی، پابندی کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے پیش نظر لگائی گئی۔ذرائع 
کے مطابق بحرین میں شادی کے موقع پر دولہے نے شادی گھر کے گیٹ پر ایک عبارت چسپاں کی جس میں مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان سے درخواست کی گئی ہے کہ آپ کی اور ہماری سلامتی کے لیے سلام کرتے وقت صرف مصافحے پر اکتفا کیا جائے۔ دوسری جانب بحرینی وزارت صحت نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ کورونا وائرس کے مزید سات مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے۔ اس طرح بحرین میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد 33 تک پہنچ گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن