مشکلات کے دوچار کمپنیوں کے ملازمین نے فائنل ایگزٹ کے لئے درخواستیں دی ہیں، سعودی عرب داخلہ

Feb 28, 2020

ریاض(اے پی پی) سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کہا ہے کہ رواں برس کے آغاز سے اب تک مشکلات سے دوچار کمپنیوں کے 8 ہزار 376 غیر ملکی ملازمین نے فائنل ایگزٹ کے لیے درخواستیں دی ہیں۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کے ماتحت مسائل کے حل پر مامور نمائندے نے بتایا کہ غیر ملکی کارکنوں کے مسائل کے حل کے لیے ان کے سفارت خانوں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کی ہیں۔کارکنوں کے واجبات اور حقوق کی ادائیگی اور وطن واپسی کے ٹکٹ کے اجرا کے معاملات سفارت خانوں کے ذریعے طے کیے گئے۔ واضح رہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 25 فروری 2020 ء کو وزارت محنت و سماجی بہبود اور وزارت شہری خدمات کو ایک دوسرے میں ضم کر کے نئی وزارت کی تشکیل کا فرمان جاری کیا تھا۔ نئی وزارت کا نام وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود رکھا گیا ہے۔

مزیدخبریں