برطانوی اپوزیشن لیڈرکا نئی دہلی میں قتل عام پر اظہار تشویش

برطانیہ کے قائد حزب اختلاف جریمی کوربن نے نئی دہلی میں بلوائیوں کے ہاتھوں قتل عام پر تشویش کا اظہار کیا ہے اورکہاہے کہ وہ اپنے حق کے لیے مظاہرہ کرنے والوں کےساتھ کھڑے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں جریمی کوربن نے کہا کہ وہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیوں کا معاملہ بھی اٹھاتے رہیں گے۔دوسری جانب نئی دہلی میں فسادات پر قابو نہ پایا جاسکا اور نئی دہلی میں فسادات کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 38 تک جاپہنچی ہے۔

ای پیپر دی نیشن