اسرائیل نے انتخابات سے محض چند روز قبل مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک ہزار 800 گھروں کی آبادکاری کا منصوبہ منظور کرلیا۔دائیں باوز کے اسرائیلی وزیر دفاع نے تل ابیب کے مذکورہ فیصلے سے متعلق آگاہ کیا۔وزارت نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیر دفاع نافتالی بینیٹ کی تجویز کے مطابق 'پلاننگ کی ایک کمیٹی نے 18 سو گھروں کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔خیال رہے کہ اسرائیل کے طویل ترین عرصے تک وزیر اعظم رہنے والے بینجمن نیتن یاہو نے اسرائیل پر اپنی حاکمیت برقرار رکھنے کے لیے حالیہ دنوں میں کئی اعلانات کیے ہیں۔وزیر دفاع نے کہا کہ 'ہم انتظار نہیں بلکہ عمل کریں گے، ہم اسرائیل کی ایک انچ زمین بھی عربوں کو نہیں دیں گے'۔