اقوام متحدہ کابھارت میں مسلمانوں کےخلاف جاری تشددپرگہری تشویش کااظہار

اقوام متحدہ نے بھارت میں مسلمانوں کےخلاف جاری تشدد کے واقعات پرگہری تشویش ظاہر کی ہے۔

جینوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں کونسل کی سربراہ Michelle Bachelle نے مقبوضہ کشمیر کے عوام اور شہریت کے ترمیمی قانون کے ذریعے پورے بھارت میں مسلمانوں کےخلاف  بھارتی حکومت کی زیادتیوں کو بے نقاب کیا۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کی  سربراہ نے نئی دہلی میں مسلمانوں کےخلاف تشدد کے واقعات کے دوران پولیس کی لاپرواہی اور پرامن مظاہرین کےخلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال پر بھی گہری تشویش ظاہر کی۔

ای پیپر دی نیشن