برطانوی روزنامے گارڈین نے کہاہے کہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں تشدد کےواقعات ،قتل عام نہیں بلکہ ہندو بالادست نظریے کے مخالفین کو دبانے کےلئے ایک سیاسی چال ہے۔ اخبار نے ایک مضمون میں لکھا کر دہلی میں حملوں کے پیچھے حکمران جماعت بھارتیہ جنتاپارٹی کے مقامی سیاسی رہنماوں کا ہاتھ ہے۔ اخبار لکھتا ہے کہ بی جے پی کی ہندو قوم پرستی کی سیاست نے کمزور مذہبی اقلیتوں کےخلاف تشدد کو ہوا دے کر طاقت حاصل کی۔
نئی دہلی میں تشدد ،قتل عام نہیں بلکہ ہندو بالادست نظریے کےمخالفین کو دبانےکی سیاسی چال ہے: گارڈین
Feb 28, 2020 | 18:21