کراچی (خبر نگار ) پاکستان تحفظ قومی موومنٹ کے سربراہ طارق محمود نے کہا کہ 27 فروری وہ تاریخی دن جب پاکستان کی مسلح افواج نے ملکی دفاع کے ناقابل تسخیر ہونے کا عملی مظاہرہ کیا اور دشمن کو عبرتناک شکست سے دوچار کرکے دو بھارتی طیارے مار گرائے۔ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے ساتھ کے ساتھ کیا ہوا، پوری دنیا نے دیکھا۔ وہ "پاک فضائیہ کے آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ" کے سلسلے میں مرکزی دفتر پر ہونے والے اجتماع میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنان سے خطاب کر رہے تھے ۔