کار حادثے میں زخمی  عالمی  امریکی گالفر ٹائیگر وڈزروبہ صحت 

Feb 28, 2021

لاس اینجلس(پی پی آئی)کار حادثے میں زخمی عالمی شہرت یافتہ امریکی گالفر ٹائیگر وڈز کی حالت میں بہتری آئی ہے اور ان کا علاج دوسرے روز بھی سیڈارس سینائی میڈیکل سنٹر میں جاری رہا۔ 15 بار چیمپیئن بننے والے ٹائیگر وڈز  جنوبی لاس اینجلس میں اکیلے اپنی گاڑی میں جا رہے تھے کہ اچانک ان کی گاڑی سینٹر میڈین سے ٹکرا کر توازن کھو بیٹھی اور درخت سے ٹکرانے کے بعد کئی قلابازیاں کھاتے ہوئے الٹ گئی تھی۔ گولف چیمپیئن کو بعد ازاں سیڈراس سینائی منتقل کیا گیا تھا۔ٹائیگر وڈز کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کی جانے والی ایک ٹویٹ میں لکھا گیا ہے کہ ’ٹائیگر اور ان کی فیملی ان تمام چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرتی ہے جنہوں نے اس مشکل وقت میں ساتھ دیا اور پیغامات بھیجے۔

مزیدخبریں