کراچی (کامرس ڈیسک ) گزشتہ ہفتے سٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر مندا ریکارڈ کیا گیا ۔ گزشتہ ہفتے کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے ایس ای 100انڈیکس میں337 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور سرمایہ کاروں کو 50 ارب روپے سے زائد کانقصان اٹھانا پڑا۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ کے باعث انڈیکس میں161پوائنٹس کمی ریکارڈ کی گئی اور کاروبار میں 0.35 فیصد کی تنزلی کے باعث سرمایہ کاروں کو 25ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔مجموعی طور پر مندا دیکھا گیا انڈیکس 45ہزار 865کی سطح پر بندہوا۔