افغانستان: نامعلوم افراد نے مقتول صحافی کے3 اہلخانہ کو قتل کردیا

کابل (شِنہوا) افغانستان کے مغربی صوبہ غور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک مقتول صحافی کے خاندان کے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ تشدد میں کمی(آر آئی وی) نامی ایک گروپ نے ہفتہ کو اپنی ویب سائٹ پر ایک رپورٹ میں بتایا کہ مقامی ریڈیو سٹیشن کے سربراہ بسم اللہ عادل ایماق، غور کے دارالحکومت فیروز کوہ شہر میں یکم جنوری کو سڑک کے کنارے ہونے والے ایک  حملے میں اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔جمعرات کی رات کو عسکریت پسند فیروز کوہ میں ان کے والدین کے گھر میں زبردستی گھس آئے۔گروپ کے مطابق اس حملے میں ایماق کا ایک بھائی اور اس کی 12 سالہ بیٹی اور ایماق کا ایک چچا ہلاک اور متعدد دوسرے افراد زخمی ہوئے۔ سکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث 2020 میں  افغانستان میں سات افغان صحافی اور میڈیا کارکن مارے گئے۔

ای پیپر دی نیشن