علی پور و نواح میں جعلی شیمپو‘ صابن اور رنگ گورا کرنے والی کریموں کی بھرمار

Feb 28, 2021

علی والی (نامہ نگار) علی پور اور علی والی میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کے صابن۔شیمپو۔رنگ گورا کرنے والی مشہور کریموں کی فیکٹریاں اور دکانیں کھل گئی مافیا نے  کرائے کے مکانوں اور جنرل سٹور کے اندرونی  حصہ میں زہریلے کیمیکل سے شیمپو اور کریم تیار کرکے دکانوں پر سستے داموں فروخت کر رہے ہیں۔ جبکہ تھانہ سٹی علی پور نے مخبری پر ایک مکان وسیم کے گھر پر چھاپہ مارا، جہاں پر وسیم  اور واجد شاہ معروف کمپنیوں کے شیمپو تیار کرنے میں مصروف تھے،واجد شاہ موقع سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا،جبکہ ملزم وسیم سیال کو قابو کر لیا گیا،موقع سے تیار مختلف کمپنیوں کے لیبل والی دو سو چونتیس بوتل جعلی شیمپو ،دو پلاسٹک کین کیمیکلز بیس لٹر،دو کلو پیکنگ شاپر،ہیٹ گن،لال تیار شدہ شیمپو بیس لٹر،قبضہ پولیس لے لئے گئے،تھانہ سٹی علی پور پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزیدخبریں