صادق آباد (خبر نگار) محکمہ سوئی گیس کی طرف سے شہر بھر کے بیشتر علاقوں میں نئی پائپ لائنز بچھائی جارہی ہے ان پائپ لائن کی تنصیب کے موقع پر میٹل اور کارپٹڈ روڈز کو اکھاڑا جارہاہے کئی کئی دن تک سڑکیں ادھڑی ہوئی حالت میں موجود رہتی ہیں جس کے باعث شہریوں کو آمدو رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے جب کہ محکمہ سوئی گیس بھی سڑکوں کی رپیئرنگ میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہا جس کے باعث اہم شاہرات پر گڑے پڑ چکے ہیں اس بارے میں جب میونسپل کارپوریشن صادق آباد سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا گیا کہ انہیں سوئی گیس حکام کی جانب سے کسی قسم کی کوئی رقم رپیئرنگ کی مد میں نہیں ادا کی گئی