بھکر سٹیشن یارڈ میں مال گاڑی کی5 ویگنیں ریلوے ٹریک سے اتر گئیں

ملتان (سپیشل رپورٹر) ریلوے ملتان ڈویژن کے بھکر ریلوے سٹیشن یارڈ میں کوئلہ سے بھری مال گاڑی کی5 ویگنیں ریلوے ٹریک سے اتر گئیں۔ حادثہ لوپ لائن پر ہونے کی وجہ سے مہر ایکسپریس کی آمد و رفت متاثر نہیں ہوئی۔ رات گئے تک متاثرہ ویگنوں کو اٹھانے کا کام جاری تھا۔ آج ریلوے ٹریک بحال ہونے کی امید ہے۔ سی ای او ریلوے نثار میمن نے حادثہ کی تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔  بتایا جاتاہے کہ اوپر تلے  ٹرین حادثات سے ریلوے کو کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...