راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ مولانا صاحبزادہ حافظ محمد سعد حسین رضوی نے کہا ہے کہ ناموس رسالتؐ کیلئے ہم اپنا سب کچھ قربان کرنے کیلئے تیار ہیں توہین رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہرگز ہرگز قبول نہیں کریں گے ملک ممتاز حسین قادری نے اپنی جان کا نذرانہ دیکرحسینی کردار ادا کرکے پوری امت مسلمہ کو سرخروکیا ممتازحسین قادری کا نام رہتی دنیا تک روشن رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیض آباد میں استقبال کیلئے جمع کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا بعد ازں بہت بڑی ریلی کی صورت میں ممتاز حسین قادری کے عرس میں شرکت کیلئے روانہ ہو گئے۔
ناموس رسالتؐ کیلئے سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں، مولانا سعد رضوی
Feb 28, 2021