بڑے پیمانے پر ترقیوں کے احکامات، بیورو کریسی میں خوشی کی لہر

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) پی ٹی آئی کی حکومت کی جانب سے بڑے پیمانے پر ترقیوں کے احکامات کے باعث بیورو کریسی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اعلیٰ بیورو کریسی میں تقرر و تبادلوں کا سلسلسہ کافی عرصہ سے تعطل کا شکار تھا۔ نئے چیئرمین ایف پی ایس کی تعیناتی کے بعد سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس ،  5، 6 اور 7جنوری کو ہوا تھا جس میں مختلف کیڈرز کے ڈیڑھ ہزار سے زائد افسران کی ترقیوںکے حوالے سے معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ سروس ریکارڈ سکروٹنی کی گئی ، ترقیوں کے منتظر ناموں پر آج غور کیا۔ سینٹر سلیکشن بورڈ کا اجلاس چیئرمین ایف پی ایس سی کیپٹن ریٹائرڈ زاہد سعید کی سربراہی میںہوا تھا۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ ترقیوں کے لیے اثرو رسوخ، دبائو، و دیگر حربے استعمال کرنے پر چیئرمین نے برہمی کا اظہار کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...