کراچی (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے جیل میں سانپ سے متعلق کراچی پولیس کے افسران کو بیان دیدیا ہے۔ ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز اور ایس ایس پی کورنگی فیصل چاچڑ نے بیان لیا۔ حلیم عادل شیخ نے بیان میں کہا ہے کہ کمرے کے ساتھ ہی باتھ روم کے باہر سانپ برآمد ہوا۔ میں نے پہلے جیل ڈھونڈی پھر سامنے چوکھٹ کی لکڑی کا ٹکڑا ملا‘ الماری سے گرنے والے برتنوں کا شور سن کر ڈی ایس پی اور دیگر اہلکار آئے جب ڈی ایس پی اور عملہ کمرے میں آیا تو سانپ زندہ تھا میں نے ڈی ایس پی اور عملے کے سامنے سانپ کو مارا اور ڈی ایس پی کو کہا کہ اس کی ویڈیو تصاویر اپنے افسران کو بھیجیں‘ باتھ روم کی چھت میں تین سے چار انچ کا سوراخ تھا اپنی جان کو لاحق خطرات سے افسران کو آگاہ کیا۔ افسران نے بتایا کہ ہر جگہ سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہیں۔ کمرے کے باہر کوریڈور اور سیڑھیوں پر کوئی کیمرہ نہیں تھا۔ پولیس افسران کی اجازت سے گھر سے کھانا منگوانا شروع کیا۔ افسران نے کھانا چیک کرانے اور ایک سپاہی کو ساتھ کھلانے کی ہدایت کی۔ تین مقامات پر تلاشی کے بعد کھانا پہنچایا جاتا تھا۔
ڈی ایس پی کے سامنے سانپ مار کر ویڈیو افسروں کو بھیجنے کا کہا: حلیم عادل
Feb 28, 2021