آپریشن جاری‘ فیصل آباد‘ کوٹ ارادھاکشن میں کروڑوں کی زمین واگزار 

فیصل آباد؍ کوٹ رادھاکشن / قصور/ بھوئے آصل( نوائے وقت رپورٹ+ نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) ضلعی انتظامیہ نے قبضہ مافیا کے خلاف جاری آپریشن میں گذشتہ روز 67 کروڑ 86 لاکھ روپے مالیت کی 126 ایکڑ 2 کنال 8 مرلے سرکاری اراضی واگزار کرائی جبکہ ڈی سی کے مطابق22 روز میں مجموعی طور پر 1579۔ایکڑ ایک کنال 7 مرلے اراضی واگزار کرائی جا چکی ہے۔ تحصیل صدر میں اب تک 4۔ارب 28کروڑ روپے مالیت کی تحصیل سٹی میں 2۔ارب 73کروڑ روپے مالیت جڑانوالہ میں ساڑھے 94 کروڑ تحصیل تاندلیانوالہ میں 62کروڑ روپے مالیت  سمندری میں 18کروڑ41 لاکھ روپے مالیت کی چک جھمرہ میں 617۔ایکڑ4 کنال 11 مرلے اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرائی جا چکی ہے۔ کوٹ رادھاکشن سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھاکشن راجہ قاسم محبوب نے کارروائی کرتے ہوئے باغبانپورہ چک نمبر 59 میں دو کروڑ روپے مالیتی چار ایکڑ رقبہ کو قبضہ  مافیا سے واگزار کروا لیا ہے۔ بھوئے آصل سے نامہ نگار کے مطابق  چک نمبر 69 میں بھی کارروائی کی گئی اور میاں سجاد احمد اور قاضی محمد عارف کے قبضہ سے کروڑوں روپے مالیت  کی 6 ایکڑ اراضی واگزار کروالی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...