راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)آر ڈی اے کی ڈائریکٹر لینڈ ڈیویلپمنٹ صائمہ یونس ہفتہ کو آر ڈی اے پارکنگ پلازہ فوارہ چوک کا اچانک دورہ کیاجہاں بیضابطگیاں پائی گئیںمینوئل رسید بک دیکھ کر انہوں نے استفسارکیا کہ ایسا کیوں ہے جس پر انہیں اہلکار نے بتایا کہ بجلی کے بریک ڈائون کی وجہ سے سسٹم ورک نہیں کرہا لہٰذا مینوئل رسیدیں دے کر کام چلا رہے ہیں جنریٹر خراب پڑاہوا ہے انہوں نے جنریٹر فوری ٹھیک کرنے کی ہدائت کی ڈائریکٹر نے ہدائت کی کہ مینوئل رسیدوں کا اجرا بند کریں اور تین دن کے اندر دیواروں پر ریٹ پرنٹ کرائے جائیں ۔