اسلام آباد(نیوزرپورٹر)کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھا رٹی پی این سی اے کے اشتراک سے مارچ میں جشن بہاراں بھرپور انداز میں منائے گی جس کی تیاریاں زور و شور سے شروع جاری ہیں، وفاقی دارالحکومت کی مختلف مارکیٹوں میں ثقافتی سرگرمیاں منعقد ہوں گی۔ سی ڈی اے انتظامیہ کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق سی ڈی اے پی این سی اے کے باہمی اشتراک سے لوگوں کو تفریحی کے مواقع فراہم کرنے میں پیش پیش ہے اور جش بہاراں کو سی ڈی اے کے کیلنڈرمیں شامل کیا جائے گا۔ وفاقی دارالحکومت کی مختلف مارکیٹوں میں ثقافتی سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں۔