بہاولپور ( بیورورپورٹ) سرصادق محمد خان لائبریری بہاولپور میں مادری زبان کے عالمی دن کی مناسبت سے سیمینار کا اہتما کیا گیا۔ شرکاء نے یونیسکو، اقوام متحدہ کی جانب سے موجودہ سال کے تھیم کثیر السانی کے فروغ اور تعلیم اور سوسائٹی میں اس پر عملدرآمد کے موضع پر خطاب کیا۔ مقررین میں پروفیسر ڈاکٹر ارشاد حسین چیئرمین شعبہ ایجوکیشن ، پرو فیسر ڈاکٹر نسرین اختر چیئر پرسن سپیشل ایجوکیشن اور پروفیسر ڈاکٹرروبینہ بھٹی شامل تھے۔
مادری زبان کے عالمی دن کی مناسبت سے سیمینار کا انعقاد
Feb 28, 2021