لاہور(نیوزرپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے نومنتخب سینیٹر اعجاز احمد چودھری نے کہاکہ 27 فروری کے دن کو پاکستان ائرفورس نے بھارتی سورماؤں ناکوں چنے چبوائے اور پاکستان کی بہادر فوج نے بھارت کے دوطیاروں نے مار گیا اور ان کا پائیلٹ کوزندہ گرفتار کیا،پاکستانی قوم وطن کے دفاع کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی اوراپنی افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور وطن کے دفاع کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہداء قوم کے ہیرو ہیں، بھارت پاکستان کی امن کی پالیسی کو کمزور ی نہ سمجھے، افواج پاکستان نے ہمیشہ ملکی دفاع اور سالمیت کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، پاکستانی قوم اپنی افواج پر فخرکرتی ہے، انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے ہمیشہ خطے میں امن کے قیام کے لئے بھرپور کردار ادا کیا ہے،دونوں ملکوں کے درمیان ایل او سی پر سیز فائر معاہدے پر عملدر آمد کے فیصلے کو یقینی بنانے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔