حمزہ شہباز کی ضمانت سے انکی کرپشن کہانیاں ختم نہیںہوئیں:نوشین حامد

Feb 28, 2021

لاہور( لیڈی رپورٹر )تحر یک انصاف شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد معراج نے کہا ہے کہ حمزہ شہبا زشر یف کی ضمانت سے انکی کر پشن کہانیاں ختم نہیں ہوگئیں انکو کر پشن کی پائی پائی کا حساب دینا ہی پڑیگا‘ اپوزیشن جتنی مر ضی ڈرامے کر لے عمران خان انکو کسی صورت این آر او نہیں دیں گے‘تحر یک انصاف کی حکومت سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتی اور کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنایا جارہا۔انہوںنے کہا کہ آئین وقانون کے مطابق جہاں سے بھی اپوزیشن کا کوئی ممبر پار لیمنٹ استعفیٰ دے گا وہاں ضمنی انتخابات ہوجائیں گے۔ اپوزیشن یہ خیال دل سے نکال دے کہ انکے لانگ مارچ سے تحر یک انصاف کی حکومت ختم ہوجائے گی بلکہ حقیقت یہ ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت اپنی آئینی مد ت پور ی کر یگی اور آنیوالی حکومت بھی تحر یک انصاف کی ہوگی۔

مزیدخبریں