باری باز سیاستدانوں کی وجہ سے ملک قرضوں میں جکڑا ہے : زبیر محمود چنڑ

Feb 28, 2021

اوچشریف (نامہ نگار) پی ٹی آئی رہنما سردار زبیر محمود چنڑ نے کہا ہے کہ مارچ میں پی ڈی ایم سینیٹ الیکشن کے بعد لانگ مارچ کے بجائے ’’غار سیاہ‘‘ کی جانب مارچ کریں گے۔انہوں نے کہا باری باز سیاستدانوں کی وجہ سے ملک معاشی اندھیروں اور سودی قرضوں میں جکڑا ہوا ہے یہی وجہ ہے کہ ملک ترقی و بلندی کے بجائے پستیوں کا اسیر بن چکا ہے۔

مزیدخبریں