سے متروکہ وقف املاک کے کوئٹہ ریجن  کے زیر التوا کیسز پرفیصلہ

Feb 28, 2021

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)وفاقی سیکرٹری مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار اعجاز احمد خان جعفر نے کوئٹہ میں 1993 سے متروکہ وقف املاک کے کوئٹہ ریجن  کے زیر التوا کیسز پرسماعت کی اور فیصلے صادر کئے۔ ان فیصلوں کی بدولت اب ادارہ متروکہ وقف املاک اپنے کرایہ داروں سے کرائے کی مد میں 1 کروڑ سے زائد رقم سال 2006 سے وصول کرنے کا پابند ہو گا۔ اس سے نہ صرف ادارے کو مالی فائدہ ہوگا بلکے زیرا التوا کیسز کے منطقی انجام کی بدولت آئندہ مختص کردہ کرائے وصول کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ کوئٹہ شہر میں پرائم لوکیشن پر موجود 2200 سکوائر فٹ متروکہ وقف زمین جو ناجائز قابضین کے قبضے میں تھی، فریقین کو سن کر واگزار کرانے کا حکم بھی جاری کیا۔ جس کی مالیت 2 کروڑ سے زائد بنتی ہے۔ واضح رہے کہ متروکہ وقف املاک (انتظام و انصرام) ایکٹ 1975کے سیکشن 17 کے تحت وفاقی سیکرٹری مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کو چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کے فیصلوں کے خلاف نگرانی کی پیٹیشنز کی سماعت کا اختیار حاصل ہے۔

مزیدخبریں