واشنگٹن (شِنہوا)ڈیموکریٹس کے اکثریتی امریکی ایوان نمائندگان نے ریپبلکن کی مخالفت کے باجود صدر جو بائیڈن کے 19کھرب امریکی ڈالرکے امدادی پیکیج کی منظوری دیتے ہوئے بل سینیٹ میں بھیج دیاہے۔جو بائیڈن کے نزدیک اس اہم قانون سازی کی کانگریس کے ایوان زیریں سے 212 کے مقابلے میں 219 ووٹوں سے منظوری دی گئی۔ ڈیموکریٹس اور ریپبلکن کے زیادہ تر ارکان نے پارٹی حمایت میں ووٹ دیا تاہم ڈیموکریٹ کے دو ارکان نے اس کی مخالفت کی۔ایوان نمائندگان میں رائے شماری سے پہلے اس امدادی پیکیج کے فریم ورک پر ایوان کی رولز کمیٹی میں آٹھ گھنٹوں تک بحث کی گئی، جس کے بعد مکمل ایوان کی بحث جمعہ کو رات دیر سے شروع ہوکر ہفتہ کی صبح تک جاری رہی۔ایوان میں ایک گھنٹہ تک جاری رہنے والی بحث میں ریپبلکن قانون سازوں نے متفقہ طور پر اس بڑے امدادی پیکیج کی مخالفت کی اور اسے ڈیموکریٹک کی خواہش قرار دیا اور کہا کہ اس منصوبے سے بحران سے غیر متعلقہ امداد فراہم کی گئی ہے۔
امریکی ایوان نمائندگان نے بائیڈن کے 19کھرب ڈالرکے امدادی پیکیج کی منظوری دے دی
Feb 28, 2021